24 اکتوبر 2011 - 20:30

تحریک حماس نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ اس کے تعلقات مستحکم اور پائیدار ہیں۔

ابنا: تحریک حماس کے سینئر رہنما عزت الرشق نے صیہونی حکومت کے ساتھ قیدیوں کےتبادلے کےمعاہدے میں بعض خفیہ شقوں کےبارے میں رپورٹوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ حماس کے تعلقات مستحکم اور استوار ہیں۔ انہوں نے ان رپورٹوں کو مسترد کیا کہ حماس نے مصر، اسرائیل اور امریکہ کے ساتھ خفیہ معاہدے کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ رپورٹیں محض افواہ ہیں اور ان کا مقصد قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کو کم اہمیت ظاہر کرنا نیز حماس کی مزاحمت کےسامنے صیہونی حکومت کی پسپائي کو چھپانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حماس کی اسٹریٹیجی اور موقف میں تبدیلی آنے کی خبریں بے بنیاد اور سفید جھوٹ ہیں۔ الرشق نے کہا کہ یہ خبریں بھی بے بنیاد ہیں کہ حماس دمشق سے اپنا ہیڈ کوارٹر کسی اور جگہ لے جانا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حماس کسی اور جگہ کی فکر میں نہیں ہے اور دمشق میں رہنے کی اس کی اسٹریٹیجی اور موقف میں بھی کسی طرح کی تبدیلی نہیں آئي ہے۔........... /169